Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیشگی اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے کے راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں اور ڈی چوک کو بلاک کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ صوبوں کی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ 

یہ ایسی حالت میں ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرنے والے صوبوں میں گورنر راج کی دھمکی دے رکھی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ ڈی چوک کو کسانوں کے احتجاجی کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے ۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا نے ڈی چوک کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا نے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگس