پاکستان تاریخ کے اہم اور فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے: عمران خان
Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر بقول ان کے چیف الیکٹورل فراڈ ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے خلاف ہر قانونی ایکشن لیں گے۔
عمران خان نے اپنے ملک کے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرکے کہا کہ فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوجاؤ۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک تاریخ کے اہم اور فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تیاری مکمل کررہے ہیں اور بہت جلد قوم کو کال دینے والے ہیں ۔