عمران خان کا ایک بار پھر ملک کے موجودہ حکام پر امریکی غلامی کا الزام
Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک کے موجودہ حکام پر امریکی غلامی کا الزام لگایا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان:پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو سیالکوٹ میں پارٹی کے ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ وہ جمعے کو پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئے نکل رہے ہیں۔
انھوں نے دعوی کیا کہ ان کی لڑائی بقول ان کے لئے اقتدار کی لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چوروں کو شکست دے کر ملک کو حقیقی آزادی دلوانا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا انقلاب ہم ان کی چار سالہ حکمرانی میں دیکھ چکے ہیں۔