Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان نے نیدرلینڈ کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیتا پہلا میچ

پاکستان نے پرتھ آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی جیت ہے، اس سے پہلے پاکستان اپنے دونوں میچ ہار گیا تھا

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا اپنا اہم ترین میچ پرتھ آسٹریلیا کے میدان پر کھیلا۔ نیدرلینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے سکہ جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان گیند بازوں نے اپنی نپی تلی گیندوں سے نیدولینڈیوں کو اپنی جگہ سے ہلنے نہیں دیا۔ نیدرلینڈ کی بلے باز ٹیم پہلے دو اوور میں صرف تین دوڑیں ہی بنا پائی۔

نیدرلینڈ کے بلے باز سٹیفن مائیبرگ نے اس سخت فضا کو توڑتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی ایک گیند پر چوکا لگایا لیکن وہ اگلی ہی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے

پاکستانی گیند باز محمد وسیم نے دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا جب کہ تیسرے نیدرلینڈی کھلاڑی ہیٹ ٹرک سے بچ نکلے۔

شاداب نے اپنی گھومتی گیند سے ٹام کوپر کو میدان نکالا دیا جب کہ شادات نے اپنے اگلے ہی اوور میں میکس او ڈوڈ کو ٹانگ پر گیند ماری اور کرکٹ منصف سے انصاف کا مطالبہ کیا، منصف نے میکس او ٹوڈ کو وکٹ کے سامنے ٹانگ پر گیند لگنے سے آؤٹ قرار دے دیا۔

دس اوور میں نیدرلینڈ کے 34 دوڑوں پر 3 کھلاڑی میدان سے باہر جاچکے تھے، اس حساس موقع پر  نیدرلینڈ کپتان ایڈورڈز نے کولن ایکرمین کے ساتھ مل کر 35 دوڑیں بنائیں لیکن ان کے میدان سے جانے کے بعد ان کا کوئی کھلاڑی میدان میں جم کر نہ کھیلا پایا اور ایک کے بعد دوسرے ان کے کھلاڑی میدان سے باہر جاتے رہے۔

شاداب نے ایکرمین کو ٹانگ پر گیند مار کر میدان سے باہر نکالا جب کہ نسیم شاہ نے ایڈورڈز کو 15 دوڑوں پر میدان سے باہر کر دیا۔ نیدرلینڈ کا آخری بلے باز وان میکی ران دوڑ بنانے کی کوشش میں ناکام ہوا اور اس کے وکٹ پر پہنچنے سے پہلے پاکستانی کھلاڑی نے گیند وکٹ میں مار کر اسے میدان سے باہر کر دیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے اپنے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر نیدرلینڈ کی طرف سے دیا گیا 91 دوڑوں کا ہدف چودہویں اوور میں پورا کرکے میچ اپنے نام کرلیا اور اس طرح ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا میچ جیت کی اپنی عزت بچا لی۔

ٹیگس