Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تین رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹوٹنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک سنسی خیز میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تین رنز سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن زمبابوے کی ٹیم 147 رنز بنا پائی

سحر نیوز/ دنیا:ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں  بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تین رنوں سے ہرا کر عالمی کپ میں اپنے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کر لی ہے

بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اورو میں 150 رن بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آوٹ ہوئے، بنگلہ دیش کی طرف سے  نجم الحسین شنٹو نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی میں ہاف سنچری کے ساتھ 71 رن بنائے۔ 

بنگلہ دیش کو یقین ہو چلا تھا کہ وہ میچ  ہار گئے ہیں جب آخری بال پر زمبابوے کو  پانچ رن درکار تھے، زمبابوے کھلاڑی نے چھکا لگانے کے لئے بلا گھمایا لیکن وکٹ کے پیچھے کھڑے نورالحسن نے گیند پکڑ کر  کریز  سے باہر کھڑے زمبابوے کے کھلاڑی کو آؤٹ کر دیا۔ اس پر بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی خوش ہوکر باہر نکلنے لگے لیکن امپائر  نے اسے نوبال قرار دے دیا۔  جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو میدان میں واپس آنا پڑا۔ زمبابوے کے بلہ باز مزرابانی نے بلا گھمایا، گیند ان سے چھوٹ گئی اور اس طرح بنگلہ دیش کی ٹیم 3 رنوں سے یہ میچ جیت گئی۔

اس جیت سے بنگلہ دیش کو اپنے گروپ میں 4 پوائنٹ مل گئے ہیں اور اس کے دو میچ ابھی باقی ہیں۔

جب کہ پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہے اور اس کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے، دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک بھی پوائنٹ نہیں بنایا۔

زمبابوے کی ٹیم نے جمعرات کو پاکستان کو ہرا دیا تھا۔

ٹیگس