ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی
Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
ایشیا کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ ہندوستان کی وزارت داخلہ کرے گی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ مرکزی وزارت داخلہ کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے لئے اپنے کھلاڑیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حالات کو سمجھتے ہوئے وزارت داخلہ ہی یہ فیصلہ کرے گی کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے لئے پاکستان جانا چاہئے یا نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ دو ہزار تیئس میں پاکستان میں ہوگا۔ ہندوستان کی حکومت پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل کے بہانے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے گریز کرتی رہی ہے۔