Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان اور چین  ڈالر کے بجائے

پاکستان اور چین نے ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوان میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور عوامی بنک چین کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور چین کے عوامی بنک کے درمیان چینی کرنسی یوان میں لین دین کرنے کے لئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے اسیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد اور چین چینی مرکزی بنک کے سربراہ یی گینگ نے مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط کئے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان اور چینی کمپنیوں، تاجروں اور مالیاتی اداروں کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے بعد پاکستان کا چین کے ساتھ تجارت کے لئے ڈالر پر انحصار کم اور غیر ملکی کھاتے پر دباؤ کم ہو جائے گا۔

پاکستان اور چین 2011ء سے کرنسی تبادلے کے معاہدہ میں ہیں لیکن سابقہ معاہدہ بڑے پیمانے پر تجارت مقاصد کے لئے غیر موثر تھا۔

ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کھل کر سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا اور دوسری طرف پاکستان کو مقامی چینی مارکیٹ سے قرض لینے میں سہولت ملے گی۔

 

ٹیگس