Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین سے بدسلوکی بند کی جائے، طالبان کا پاکستان سے مطالبہ

طالبان انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستانی پولیس کے مبینہ طور پر ناروا سلوک پر سخت احتجاج کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور سے ملاقات میں کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستانی پولیس کا رویہ انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور سے اپیل کی کہ افغان شہریوں کے ویزے کے مسائل، حل کیے جائیں اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں ۔  اس سے پہلے طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں افغان مہاجرین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے، ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا تھا۔

کراچی میں متعین افغان کونسل جنرل کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں صوبہ سندھ سے تقریبا تیرہ سو افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

ٹیگس