Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • نوازشریف اسے آرمی چیف بنائےگا جو اس کی مدد کرے: عمران خان کا دعوی

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر موجودہ حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔

ویڈیو لینک کے ذریعے گجرات اور کمالیہ میں لانگ مارچ کے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف بقول ان کے، مفرور نوازشریف کے ساتھ مل کر آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں ۔ عمران خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں تماشا، ادارے مضبوط کرنے کے لئے نہیں ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اسے آرمی چیف بنائےگا جو اس کی مدد کرے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ کیا یہ لوگ آرمی چیف میرٹ پر تعینات کریں گے ؟ جو میرٹ پر ہو اسے آرمی چیف بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طاقتور کو کچھ نہیں ہوسکتا، وہ جو چاہے کرسکتا ہے۔

عمران خان نے اپنی بات کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرقاتلانہ حملہ ہوا لیکن پارٹی کا سربراہ ہونے کے باوجود ایک، ایف آئی آر تک درج نہیں کروا سکتا۔ 

ٹیگس