Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے فوجی اہلکار قطر کے لئے روانہ

پاکستان کے ساڑھے چار ہزار فوجی قطر میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی سیکورٹی کے انتظامات میں حصہ لینے کے لئے دوحہ روانہ ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا ہے کہ ان فوجیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے دوران حفاظتی انتظامات سنبھالنے کے لئے قطر کے عہدے داروں کی ہدایات کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔ 
پاکستان میں قطر کی دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد، اسلام آباد نے اعلان کیا تھا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لئے پاکستانی فوجی دوحہ روانہ کئے جائیں گے۔ 
قابل ذکر ہے کہ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں شائقین کی بڑی تعداد کو سنبھالنے اور دیگر انتظامی امور کے لئے قطری حکام نے سیکڑوں عام شہریوں، حتی کہ سفارتکاروں کو اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے لئے بلا لیا ہے۔ اس کے باوجود سیکورٹی اہل کاروں کی کمی کو دوسرے ممالک کی مدد سے پورا کیا جا رہا ہے۔ 
اکیس نومبر سےاٹھارہ دسمبر تک ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان کے ساڑھے چار ہزار پاکستانی فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 

ٹیگس