Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  •  ٹی 20 انڈر 19 کرکٹ، بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

بنگلا دیش کی انڈر نائنٹین ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان کے شہر ملتان میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلادیش کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیموں کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی ۔
پاکستان کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ، مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو تینتالیس رن بنائے ۔
بنگلادیش کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے ایک سو چوالیس رن کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جیت لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے دورے میں بنگلادیش کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت چکی ہے۔
منگل کی شام پاکستان اور بنگلادیش کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیموں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور بنگلادیش کے کپتان احرار امین نے بھی شرکت کی ۔
منگل کی رات بنگلادیش کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

 

ٹیگس