Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran

پاکستانی وزیر اطلاعات نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان کے ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں تسنیم حیدر نے کہا تھا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل اورسابق وزیر اعظم نواز شریف پر قاتلانے حملے کے منصوبے میں ن لیگ کے سربراہ نوازشریف بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی لندن میں مسلم لیگ ن کے ترجمان تسنیم حیدر کی ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے لندن میں مقیم تسنیم حیدر کا حکومتی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تسنیم حیدر کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے جسے تحریک انصاف کے کئی لیڈروں نے بھی شیئر کیا ہے۔ کلپ میں تسنیم حیدر نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ صحافی ارشد شریف کے قتل اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حیدر لندن میں مسلم لیگ ن کے ترجمان نہیں اور نہ ہی ان کا پارٹی سے کوئی تعلق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو زبردستی خود کو پارٹی کا ترجمان نہیں بنانا چاہیے اور اگر حیدر کے پاس ارشد شریف قتل کیس میں کوئی ثبوت ہیں تو وہ انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کریں۔

ٹیگس