کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: غیر سرکاری نتائج کے مطابق، رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تک غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)، 10 پر تحریک انصاف جبکہ پیپلز پارٹی سمیت آزاد امیدوار 7 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
اسی طرح ضلع کونسل کے 41 اراکین کے لیے بھی تحریک انصاف کے لیے اچھی خبر نہیں تھی کیونکہ 30 نشستوں کے نتائج میں وہ پیچھے ہے۔
جہلم ضلع میں تحریک انصاف نے ضلع کونسل کی 18 میں سے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ضلع نیلم میں بھی ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے متعلقہ علاقوں میں ریلیاں نکال کر نعرے لگائے۔
انتخابی عمل کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہاں جہاں دیہات اور شہری پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں جس سے یہ ثابت ہو رہا تھا کہ لوگ انتخابی عمل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔