Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ٹی ٹی پی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی ختم کردی

ٹی ٹی پی کی جانب سے بیان میں اپنے عسکری حلقوں پر زور دیا گیا کہ جہاں بھی آپ کو حملہ کرنے کا موقع ملے آگے بڑھیں۔

سحر نیوز پاکستان: ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے مسلسل صبر کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کیا جائے لیکن فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں اس لیے اب ہمارے جوابی حملے بھی پورے ملک میں شروع ہو جائیں گے۔

ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کے عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور صبر کا مظاہرہ کرنے کے باوجود حملے روکے نہیں جارہے ۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے بیان میں اپنے عسکری حلقوں پر زور دیا گیا کہ جہاں بھی آپ کو حملہ کرنے کا موقع ملے، آگے بڑھیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے رواں برس جون میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اپنے عسکریت پسندوں کو ملک بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

دو ہفتے سے بھی کم عرصہ قبل ٹی ٹی پی نے ایک حملہ کیا تھا جس میں شمال مغربی پاکستان میں 6 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے بعد ازاں جمعے کے بعد سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع کرنے کیلئے فوج علاقے میں گشت کر رہی ہے، ہیلی کاپٹر گن شپ ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہے۔

 

ٹیگس