Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • ریاست عوام کو اندھیرے میں رکھنا چاہتی ہے: سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی

پاکستانی سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے دہشت گردی بڑھنے کے تعلق سے ریاست پر حقیقت چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے اسلام آباد میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ریاست، چند مہینے سے یہ حقیقت چھپارہی ہے کہ ملک خصوصا خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود تحریک طالبان پاکستان کے سامنے آجانے سے، یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ریاست عوام کو اندھیرے میں رکھنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے حملوں ، اغوا اور تاوان کے مطالبات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف ریلیاں نکالی ہیں لیکن ریاست نے معصوم شہریوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ لاگو کرنے پر انحصار کیا ہے۔ انھوں نے دہشت گردی کے مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس