راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 112 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنالیے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کئی ریکارڈ بن گئے جبکہ انگلینڈ نے میچ کے پہلے روز 506 رنز بنا کر 112 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنالیے اس طرح انگلینڈ نے میچ کے پہلے روز 506 رنز بنا کر اپنا ہی 68 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 1954 میں نوٹنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ہی ایک دن میں 496 رنز بنائے تھے۔
ایک دن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ انگلینڈ ٹیم کے ہی پاس ہی جوانہوں نے ہندوستان کے خلاف 588 اسکور کر کے بنایا تھا۔ 9 دسمبر 1910 کو آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے روز 494 رنز سکور کیے تھے۔
پاکستان اور انگلیند کے میچ کے دوران ایک اور ریکارڈ بھی بنا جو کہ ہیری بروک نے سعود شکیل کو ایک اوور میں لگا تار 6 چوکے لگا کر بنایا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک اوور میں 5 چوکوں کا ہے جو کہ ہندوستان کے جسپریت بھمرا نے انگلش باؤلر سٹورٹ براٹ کو لگائے تھے۔
راولپنڈی میں جاری میچ کے پہلے روز انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ انگلینڈ کے پہلے تینوں بلے باز سینچریز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستانی باؤلرز پہلے روز بمشکل 4 کھلاڑیوں کو ہی آؤٹ کر پائے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کی۔