لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی اپیل خارج
لاھورہائی کورٹ نے ہتک عزت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، ان کی اپیل خارج کردی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے لاھور ہائی کورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کئے جانے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے دفاع کا حق ختم کئے جانے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد ماتحت عدالت کا عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خصوصی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں جاری ایک مقدمے میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔
تحریک انصاف کے چيئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ عدالت میں اس مقدمے میں عمران کو پیشی سے استثنی دینے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔