Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی عمران خان پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ نون کے قا‏ئد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیلی میل کی معافی کو اپنی بے گناہی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر مفت میں کیس بنا کے جلاوطن کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد بقول ان کے عمران خان، اور ان کی پارٹی کا سر، شرم سے جھک جانا چاہئے۔
نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہبازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے اور ان جھوٹے الزامات پر اخبار ڈیلی میل نے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ان پر ہا‏ئی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان پر بدعنوانی کے سنگین الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک اور جسٹس صدیقی کے بیانات اور ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے ملنے والے ان کی بے گناہی کے ثبوتوں کے بعد اب ڈیلی میل کی جانب سے معافی مانگنا ان کی اور ان کے خاندان کی بے گناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔

 

ٹیگس