Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ارجنٹینا کے ہر گول پر لیاری والوں کی خوشی دیکھنے کے لائق

قطر میں فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس کے کواراٹر فائنل میں ارجنٹینا کی جیت پر کراچی کے علاقے لیاری میں جشن منایا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: قطر میں جاری فٹبال کپ کے تعلق سے کراچی کے علاقے لیاری کے لوگوں میں پایا جانے والا جوش و خروش قابل دید ہے۔ فٹبال ورلڈکپ کے تعلق سے یہ جوش وخروش دنیا کے کم ہی علاقوں میں دیکھنے کو ملے گا۔
لیاری کے عوام نے فٹبال ورلڈکپ دیکھنے کے لئے مولوی عثمان پارک میں بہت بڑا اسکرین لگا رکھا ہے جس پر ورلڈکپ کے میچ دیکھے جاتے ہیں۔
لیاری کے عثمان پارک میں بڑے اسکرین پر ورلڈکپ دیکھنے کے لئے سندھ کے وزیر اعلا بھی جاچکے ہیں۔جمعے کی رات بھی کراچی کے علاقے لیاری کے عثمان پارک میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے بڑے اسکرین پر فٹبال ورلڈکپ دیکھا۔
کروشیا اور برازیل کے میچ میں برازیل کی ہار پر شائقین کا کہنا تھا کہ ہارجیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن نیدرلینڈ اور ارجنٹینا کے کوارٹر فائنل کے دوران لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔
ارجنٹینا کی طرف سے ہر کک اور گول پر لیاری کے لوگوں کے نعرے بلند ہوجاتے تھے۔ اور پھر ارجنٹینا کی جیت پر لوگوں نے ڈھول بجاکر اور رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
 

ٹیگس