Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • منشیات کے استعمال میں کراچی کا دوسرا نمبر

منشیات کے استعمال کے تعلق سے کراچی دنیا کا دوسرا شہر بن گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق نیویارک کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال کراچی میں ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کراچی میں چرس سے لیکر، ہیروئن، آئس اور کرسٹل تک، ہر قسم کا نشہ دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں، سڑکیں ہوں یاانڈر پاس، ہر جگہ نشے میں دھت افراد نظرآتے ہیں اور شہر کے پوش علاقوں میں طالبعلم بھی اس لعنت میں گرفتار بتائے گئے ہیں۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں پولیس کی ناک کے نیچے منشیات کا کاروبار چلتا ہے اور اینٹی نارکوٹکس کا ادارہ بھی اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے کچھ نہیں کررہا ہے ۔ شہر میں نشے کے عادی افراد کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ سندھ حکومت نے ان کی بحالی کے لئے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس