پاکستانی وفد کی افغانستان روانگی
پاکستان اور افغانستان میں سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کے لئے پاکستانی علما اور قبائلی عمائدین کا ایک وفد قندھار روانہ ہوا ہے ۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق مذہی اسکالروں اور قبائلی عمائدین کا یہ سولہ رکنی وفد چمن کے ممتاز مذہی اسکالر قاری اسلم علمیار کی قیادت میں قندھار روانہ ہوا ہے ۔ چمن سرحد پر کشیدگی ختم اور امن بحال کرنے کے لئے طالبان قیادت سے مذاکرات کی غرض سے قندھار جانے والے اس وفد میں مذہبی اور قبائلی عمائدین کے علاوہ چمن کی چند ممتاز کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ۔ یہ پاکستانی وفد ایسے وقت میں طالبان قیادت سے مذاکرات کے لئے قندھار روانہ ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں چمن سرحد پراس وقت کشیدگی بڑھ گئی تھی جب چمن سرحد پر مبینہ طور پر افغانستان کی سرحدی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ میں نو پاکستانی جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔