پاکستان میں سیاسی جوڑ توڑ
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی کی پندرہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق آئندہ انتخابات کے بارے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا مشترکہ اجلاس وزیر اعلی پنجاب کی قیامگاہ پر ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چودھری اور ق لیگ کی طرف سے چودھری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی شریک ہوئے۔
فواد چودھری نے بتایا ہے کہ کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی پندرہ اور پنجاب اسمبلی کی تیس نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ق کے اس مطالبے کا جواب عمران خان سے مشاورت کے بعد دے گی۔