Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • اعظم سواتی کو 7 سال سے عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے: عدالت

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے مقدمے میں اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت خارج کرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اعظم سواتی نے افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر مبنی ٹوئٹ کو متعدد بار دوہرایا ہے۔
عدالت نے وکیل دفاع کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم کو بار بار دوہرایا ہے بنابریں ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا ہے اور ان پر لگی دفعات کے تحت انہیں سات سال سے عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

ٹیگس