Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اب امریکیوں کیلئے محفوظ نہیں رہا

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: امریکی سفارت خانےکی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پرممکنہ حملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اورامریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ چھٹیوں کے دوران ممکنہ طورپرامریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانے نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفارت خانے کے عملے کو ضرورت کے بغیرسفرنہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

پاکستان میں امریکہ کے خلاف بہت زیادہ نفرت پائی جاتی ہے اور اس کا اظہار اکثر و بیشتر پاکستان کے عوام امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے کر کے کرتے ہیں جبکہ اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بد امنی اور گن کلچرکا ذمہ دارامریکہ ہے اور دہشتگرد گرد گروہوں کی امریکہ ہی سرپرستی کرتا ہے اور اگر امریکہ دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی سے ہاتھ کھینچ لے تو پاکستان کے حالات بہتر ہو جائیں گے لیکن امریکہ یہ کام نہیں کرے گا اس لئے کہ وہ علاقے کے ممالک کو نا امن کر کے اپنے مفادات کے درپے ہے اور امریکہ کو سب سے زیادہ اپنے مفادات ہی عزیز ہیں ۔

 

ٹیگس