Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن

کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگ کے اسکور چار سو اڑتیس رن کے جواب میں نو وکٹ کے نقصان پر چھے سو بارہ رن بنائے اور ایک سو چوہتر رن کی برتری حاصل کر کے اننگ ڈیکلیئر کر دی۔

سحر نیوز/ پاکستان: ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین کین ویلیم سن نے ڈبل سینچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے اور ان کی اننگ ہی نیوزی لینڈ کے اتنے بڑے جوابی اسکور کا باعث بنی جبکہ اییش سوڈھی نے پینسٹھ رن بنائے۔

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے پانچ، نعمان علی نے تین اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کو اپنی دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی برتری کو ختم کرنے کے علاوہ کم سے کم مقابلے کرنے کیلئے بڑا اسکور کرنا ہوگا اور اس کے لئے پاکستان کی پوری ٹیم کو اچھی بلے بازی کرنے کی ضرورت ہو گی ۔ دوسری اننگ میں پاکستانی بلے باز اگر اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو میچ ڈرا ہونے کی امید پیدا ہوجائے گی۔

ٹیگس