Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • استعفوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے موقف پر قائم

پاکستان میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں اور اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مستعفی ارکان کو پارلیمان میں واپسی کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے آئین کے آرٹیکل ایک کے تحت بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ  ہر رکن کو ہاتھ سے استعفی لکھ کر اکیلے آنا ہوگا تاکہ اس بات کا اطمینان حاصل ہوسکے کہ ارکان پر استعفے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔   
راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کچھ ارکان نے ان سے استعفے قبول نہ کرنے کی استدعا کی ہے، تاہم وہ ان ارکان کے نام نہیں بتا سکتے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ استعفے اس لیے منظور نہیں کر رہے، کیوں کہ وہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح گیارہ ارکان کے استعفے قبول کیے اسی طرح باقی ارکان کے بھی منظور کریں۔

ٹیگس