Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ہفتے وار مہنگائی میں اضافہ

پاکستان میں ہفتے وار مہنگائی میں انتیس اعشاریہ تین صفر فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی پیمائش کے، حساس قیمت انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ انتیس دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں، ہفتے وار مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ، تین صفر فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ہفتے توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورد و نوش، بالخصوص آٹے، اور سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی جن چیزوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ان میں، سب سے اوپر پیاز ہے جس کی قیمت میں چار سو اٹھانوے اعشاریہ، صفر آٹھ فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس