Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پانچ دن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پر تشدد مظاہروں کے بعد اب حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں بازار کھل گئے ہیں اور حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ گوادر کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی دستوں نے عوام کے تعاون سے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق کارو باری مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں اور بندرگاہی نیز شہری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق گوادر کے، کسی بھی علاقے سے سنیچر کو ہڑتال اور احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اسی کے ساتھ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شہر گوادر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور لوگ گھروں ‎سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں، حق دو تحریک کے نمائندوں اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد، پولیس آپریشن کے نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ پولیس کا الزام ہے کہ پر تشدد مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر حملہ کرکے توڑپھوڑ کی اور پولیس نے، حق دو تحریک کے درجنوں اراکین اور مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 

ٹیگس