Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: کان میں دھماکہ، 3 جاں بحق و زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین کان کنوں کے جاں بحق اور زخمی ہوجانے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کی کوئلے کی کان میں ہوا ۔ دھماکے کے وقت  تین کان کن کان موجود تھے جن میں سے دو جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوا ۔ دھماکہ کان میں گیس بھرجانے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد ریسیکیو آپریشن میں ایک کان کن کو زخمی حالت میں زندہ نکالا گیا اور دو کان کنوں کی لاشیں ملیں ۔

قابل ذکر ہے کہ چار دسمبر کو بھی اس کان میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوا تھا جس میں نو کان کن جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کی اورکزئی کوئلے کی کان میں تیس دھماکے ہوچکے ہیں جن میں اسّی کان کن جاں بحق ہوئے ہیں ۔

 

ٹیگس