Jan ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان; ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ایک کمانڈر اور دو خود کش بمباروں سمیت ٹی ٹی پی کے گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع نے فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع جنوبی وزیرستان کے شہری علاقے وانا میں کارروائی کی اور دہشت گردی کی خطرناک سرگرمی کو ناکام بنا دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ اور دو خود کش بمبار بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود کی بھاری مقدار بھی برآمد کرلی۔.بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور ضلع جنوبی وزیرستان میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران پاکستان میں امن و امان کی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، عسکریت پسند گروپ داعش اور گل بہادر گروپ جیسے دہشت گرد گروہ ملک بھر میں حملے کر رہے ہیں۔

سال دوہزار بائس کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد محکمۂ پولیس نے جنوبی اور شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں کے اضلاع کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات قرار دیا۔

2022 میں پولیس کے خلاف ٹارگٹڈ حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پورٹ کے مطابق  دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 118 پولیس اہلکار جاں بحق اور 117 زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس