Jan ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان پر فضائی حملہ نہیں کیا: پاکستان کا اعلان

پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کی تردید کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں ان خبروں کو مسترد کردیا ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستانی جیٹ فائٹروں نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں ایسے کسی بھی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے گذشتہ روز افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گوشتہ شہر میں فضائی حملے کی رپورٹ دی تھی۔
یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے کچھ عرصے قبل پاکستان حکومت کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

ٹیگس