Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے دو شہروں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز واضح کردیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اتوار پندرہ جنوری کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ 
سندھ حکومت نے ہفتے کی صبح سویرے الیکشن کمیشن سے اپنی درخواست کا اعادہ کیا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے انتباہات کے پیش نظر، انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں۔ 
جمعہ کے روز صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبے پر انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پندرہ جنوری کو ہی کرائے جائیں گے۔ 
دوسری جانب ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن لڑنے یا اس کے بائیکاٹ کا فیصلہ آج شام تک کرے گی۔ 

ٹیگس