Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • کراچی کے بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے اور الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے یہ مطالبہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے طاقت اور دھاندلی سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا ہے۔ 
اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا۔ کراچی کے خلاف انتہائی خوفناک گیم کھیلا جا رہا ہے اور ہر طریقے اس شہر کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
انہوں نے دھاندلیوں کو روکنے اور دباؤ کا مقابلہ کرنے میں ناکامی الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس