Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • رعایتی داموں پر تیل کی خریداری کے لئے پاکستان کا روس کے ساتھ معاہدہ

پاکستان اور روس نے جمعہ کے روز رعایتی قیمت پر خام تیل اور دوسری پٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت پر اتفاق کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تکنیکی معاملات، انشورنس، حمل و نقل اور رقوم کی ادائیگی کا طریقۂ کارطے طے پانے کے بعد مارچ میں معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان رعایتی قیمت پر خام تیل اور دوسری پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لئے اتفاق رائے ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کے وفود نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مارچ میں معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے، تاہم ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاملات، انشورنس، نقل و حمل اور رقوم کے ادائیگی کے طریقۂ کار کے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر توانائی نیکولے شلگینوف نے اقتصادی امور کے پاکستانی وزیر ایاض صادق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں خام تیل، پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کےلئے ہم نے پہلے ہی ایک معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل و حمل، انشورنس، رقوم کی ادائگی اور مقدار کے معاملات طے کرنے کے لئے ایک وقت معین کر لیا ہے اور اس سال مارچ کے آخر تک معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے

پاکستان کے وزیر اقتصاد نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان لین دین کسی دوستانہ ملک کی کرنسی کی صورت میں انجام پائے گا۔

ٹیگس