Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • کراچی میں ایرانی بحری بیڑے کا استقبال

ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے بحری بیڑے کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاکستانی بحریہ کے اعلی حکام نے اس کا استقبال کیا ۔ استقبال کی تقریب میں ایرانی سفارتی عملے کے افراد بھی شریک تھے۔

کراچی کا دورہ کرنے والے ایران کے بحری بیڑے میں آبدوز اور جنگی بحری جہاز شامل ہیں ۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے بحری بیڑے کے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے دورہ کراچی میں دونوں ملکوں کی بحری افواج نے مشترکہ جنگی مشقیں بھی انجام دیں ۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کے بحری بیڑے کے اس دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کوششوں کو فروغ ملے گا۔

ٹیگس