Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بجلی کا بحران

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نیشل پاور کنٹرول کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم میں بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
  پاکستان نیشنل پاور کنٹرول کے مطابق بجلی کی سپلائی کی مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا ۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی سپلائی پوری طرح بحال کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ سپلائی بحال کرنے کے لئے بہت تیزی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے اور بعض علاقوں میں مرحلے وار سپلائی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک سو سترہ گڑد اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی کے نوے فیصد علاقوں کی بجلی منقطع ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے سبھی چھوٹے بڑے شہر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور لگ بھگ یہی صورتحال صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بتائی گئی ہے۔

ٹیگس