پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی
پاکستان میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاؤن کے بعد بحالی آپریشن جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی جزوی طور پر حال کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ شب مکمل طور پر بجلی کی بحالی پر مبنی حکومتی دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستان میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے سبب کئی گھنٹے بجلی معطل رہنے کے بعد وزارت توانائی نے تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے اندر تمام ایک ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔
24 گھنٹے بعد کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، بھکر، مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی بحال ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی آج دوپہر تک ہونے کا امکان ہے۔
بجلی بریک ڈاؤن کے دوران سیالکوٹ میں ایل تلخ واقعہ رونما پیش آیا جہاں موم بتی سے گھر کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب بجلی کی بندش سے پاکستان میں صنعتوں کا کام ٹھپ ہو گیا، مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیے گئے جبکہ دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزير مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں بجلی کا بریک ڈاؤن انفرااسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے، ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مضبوط نہ بنا سکے۔
خیال رہے کہ حکومت نے رات 10 بجے تک بجلی مکمل بحالی کا دعویٰ کیا تاہم چند شہروں سے بجلی بحالی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔