Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا: عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے کسی کو منشی کہہ دیا تو کون سا جرم کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور وکلا کو چاہیے قانون کی حکمرانی کےلیے کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا وقت آگے پیچھے نہیں ہوتا، ڈال دیں جیل میں ، کتنے لوگوں کو ڈالیں گے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے، جسٹس منیر کو تاریخ نہیں بھولی، ججز جمہوریت کو بچائیں، عوام کے حقوق کی حفاظت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محسن نقوی نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائی شروع کردی، ہم پر 25 مئی کے تشدد میں ملوث پولیس افسران کو اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں حمزہ شہباز دور کے سارے افسران واپس لے آیا، ابھی سے پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے، محسن نقوی شفاف الیکشن کرانے نہیں بلکہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا منظر نامہ پنجاب میں دہرانے آیا ہے کہ ووٹ بینک نہ ہونے کے باوجود پی پی جیت گئی، ہم یہ کیس لےکر عدلیہ میں جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دو ہی رستے ہیں، یا تو ہم عدلیہ کے پاس جائیں یا سڑکوں پر آجائیں۔

ٹیگس