Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • شیخ رشید کی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان کے سابق وفاقی وزیرداخلہ اور حزب اختلاف کے رہنما شیخ رشید احمد کو اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد انکی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلی گئی

سحر نیوز/ پاکستان: شیخ رشید احمد کو سابق صدرآصف زرداری پر سابق وزیراعظم عمران کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان دینے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق شیخ رشید کو جمعرات کی صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے آٹھ روزہ ریمانڈ کی درخواست کی۔ تاہم عدالت نے دو روزہ ریمانڈ کی منظوری دی۔
وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگا کر دونوں جماعتوں کے درمیان اشتعال پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ 
شیخ رشید کے وکلا نے دلائل دیئے کہ آصف علی زرداری، مقدمے کے مدعی نہیں اور کسی عام شہری کو کسی مشہور شخصیت کے خلاف ایسا مقدمہ درج کرانے کا حق حاصل نہیں لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔

 

 

ٹیگس