سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ دہشتگردوں کی جھڑپ، 6 ہلاک
پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جس میں سے 2 شمالی وزیرستان اور 4 چارسدہ میں ہلاک ہوئے۔
سحر نیوز/پاکستان: آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ پرانگ پولیس تھانے کی حدود میں چارسدہ کے علاقے نیساٹا میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ڈی ایس پی سرکل صنوبر خان نے ایس ایچ او جوہرشیڈ کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ نیساٹا پولیس تھانے کی حدود میں واقع علاقے گجر آباد میں 3 مشتبہ شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین ملزم ہلاک ہوگئے۔
اس کے علاوہ بنوں کے علاقے دری پل میں پولیس نے ایک چوکی پر حملے کا جواب دیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔