Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  •  کراچی پولیس آفس پر حملہ، شدید فائرنگ میں 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 حملہ آوروں کی کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں موجودگی کی اطلاع ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: شارع فیصل پر کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ ہوا ہے، آفس میں حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات بھی ہیں اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 حملہ آوروں کی کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں موجودگی کی اطلاع ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے، دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔ اور اب تک  2 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں ایک زخمی کو پہنچایا گیا ہے، زخمی شخص ریسکیو اہلکار ہے، اسے 2 گولیاں لگی ہیں، حالت خطرے سے باہرہے۔

پولیس نفری نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جیز کے دفتر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈی آئی جیز کو پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت کردی۔

ٹیگس