مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ
کراچی میں جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ اس وقت پورا ملک مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ملک پر چند لوگوں کی حکومت چل رہی اور ہر دور میں یہی چہرے نظرآتے ہیں ۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہر دور میں متوسط طبقے کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں طلبا کے لئے ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے اس صورتحال پر گہیری تشویش کا اظہار کیا۔
انھوں موجودہ حکمراں طبقے کو آئی ایم ایف سے وابستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میز کے دونوں طرف آئی ایم ایف کے نمائندے بیٹھ کر ملک کے فیصلے کرتے ہیں۔