آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے امیروں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے امیروں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیا لینا جارجیوا نے، ایک جرمن نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت ملک کی معیشت کو بہتر کرنا چاہتی ہے تو اس کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ زیادہ آمدنی والوں سے زیادہ ٹیکس لیا جائے اور غریبوں کو سبسیڈی دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اسلام آباد حکومت سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کر رہا ہے جس سے پاکستان ایک ملک کے طور پر کام کرنے کے قابل بن سکے اور کسی خطرناک صورتحال سے دوچار نہ ہو۔ انھوں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ حکومت پاکستان کو دو چیزوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نمبر ایک ٹیکس ہے، جو لوگ سرکاری اور نجی شعبے میں اچھے پیسے کما رہے ہیں وہ معیشت کے بہتر کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں اور دوسری بات یہ ہے کہ سبسیڈی صرف غریبوں کو دی جائے۔