وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کےاہم اعلانات
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں
سحر نیوز/ پاکستان: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا کہ توقع ہے کہ جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے اور اس کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہوگی - ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تقریبا تمام شرائط پوری کرلی ہیں جن میں آئی ایم ایف نے کچھ سبسڈیز ختم کرنے کو کہا ہے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ غریب کو سبسڈی دی جائے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے حکومت اور اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزرا اور مشیروں نے رضاکارانہ طور پر نتخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سبھی وزراء اندرون ملک اور بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفرکریں گے اور وزرا کے زیراستعمال لگژری گاڑیاں بھی واپس لی جائیں گی ۔
وزیراعظم پاکستان نے عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔