عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد کی ضلع اور سیشن کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پیر کو توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے، ان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔
اسلام آباد کی ضلع اور سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت پیر کی صبح ہی مکمل کرکے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
تازہ رپورٹ کے مطابق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس میں عمران خان کے وکیل کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے اپیل خارج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے اٹھائیس فروری کو عدم حاضری پر عمران خان کی گرفتاری کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔