Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: صنعت اور توانائی کی بین الاقوامی نمائش، ایران کی متعدد کمپنیوں کی شرکت

کراچی میں صنعت اور توانائی کی بین الاقوامی نمائش میں ایرانی کمپنیوں نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں منعقد ہونے والی تیل، گیس اور توانائی کی انیسویں بین الاقوامی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کمپنیوں کے علاوہ، چین، تائیوان، بیلا روس، امارات، مصر، امریکہ، جاپان اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے شرکت کی۔
پاکستان میں ایران کے کمرشل قونصل حسین امینی نے اس نمائش کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تیل، گیس، توانائی، کان کنی، معدنی صنعت اور پارچہ بافی کے شعبوں میں سرگرم متعدد کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی ہے جس سے تعاون کا بہترین موقع فراہم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے بھی کئی نجی اور سرکاری کمپنیوں نے اس نمائش میں حصہ لیا ہے جن میں ایران کے گیس کے ترقیاتی منصوبوں کی کمپنی کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی نے ایران میں متعدد فنی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

ٹیگس