Mar ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم نے تہران ریاض معاہدے کو تاریخی قرار دیا

پاکستان کے وزیر اعظم نے تہران ریاض معاہدے کو ایک تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اُسے علاقے اور مسلم امت کے لئے فوائد کا حامل قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم نے میاں شہباز شریف نے بھی بیجنگ میں طے پانے والے تہران ریاض معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے ایک تاریخی معاہدہ قرار دیا۔

وزیر اعظم پاکستان کا تہران ریاض معاہدے پر ٹوئیٹ

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا چین کی ثالثی میں انجام پانے والا یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور عالم اسلام میں صلح و آشتی، استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے تہران ریاض معاہدے کو اجتماعی حکمت و خرد کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وِن وِن کا نتیجہ (فریقین کے لئے جیت کا) حاصل کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

ٹیگس