Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • عمران خان  کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں 27 مارچ تک توسییع

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں 27 مارچ تک توسییع کردی۔

سحر نیوز/ پاکستان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سماعت کے لیے آج ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں کی رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔

وکیل عمران خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پیش ہونا چاہتے ہیں، ہماری بدنیتی کہیں بھی نہیں ہے، عمران کو شدید سکیورٹی خدشات ہیں۔

عمران خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ جب میں 18 مارچ کو اسلام آباد گیا تو پتھراؤ اور شیلنگ کی گئی، میری زندگی خطرے میں تھی، تمام کوششوں کے باوجود میں متعلقہ عدالت نہیں پہنچ سکا، میرے اوپر دہشتگردی کے 40 کیسز ہیں۔

عمران کے وکیل نے کہا کہ 27 مارچ کو عمران خان نے دیگر کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے یہ عدالت 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے وکیل کو بیان حلفی جمع کرانے کو کہا ۔ عمران خان کے وکیل نے بیان حلفی میں کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں دائر کی جاچکی ہیں، امن وامان کی صورتحال کے باعث عمران خان کمرہ عدالت نہیں جا سکے، ہم نے 18 مارچ کو ضمانتوں کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ٹیگس