Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر کو ایسا کیا ہوگا جو اب نہیں ہے ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں

سحر نیوز/ پاکستان:  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےلاہور کے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنجاب الیکشن کو ملتوی کئے جانے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا آٹھ اکتوبر کو ملک کے معاشی اور سیکورٹی حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو صورتحال اس وقت آاٹھ اکتوبر کو تو اس سے بھی بدتر ہوسکتی ہےاس کا مطلب یہ ہے کہ الیکشن آٹھ اکتوبر کے بعد بھی نہیں ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر ایک بار پھر آئین سے باہر نکل کر اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا جائے تو پھر اس کے بعد کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ اب ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں اور سپریم کورٹ ہی پاکستان کو جنگل کے قانون سے نکالنے کے لئے کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوم مجھے جانتی ہے اور یہ باتیں کوئی بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ٹیگس