Mar ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • عمران خان کا انتباہ اور مریم نواز کا سپریم کورٹ پر حملہ

عمران خان نے کہا ہے کہ قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہے

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حکمراں جماعت ن لیگ پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا کہ اس پارٹی نے جس طرح انیس سو ستانوے میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملے کے لئے سپریم کورٹ پر دھاوا بولا گیا تھا بالکل ویسے ہی ن لیگ ایک بار پھر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے کیونکہ ن لیگ والے انتخابات سے خوفزدہ ہیں ۔
عمران ان خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر قوم آئین ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہے 
عمران خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کی کہ جسٹس مندوخیل کی دعاؤں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین !

انہوں نے کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے احسن اقبال کے ٹوئٹ پر چبھتا ہوا تبصرہ بھی کیا۔

احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ ‏عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا؟۔

مریم نواز شریف نے جواب دیا کہ ‏ابھی بھی یہ ہی سمجھیں!

ٹیگس